پاکستانی سفار ت خانہ تہران نے کشمیر میں بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا

پاکستانی سفار ت خانہ تہران نے کشمیر میں بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا . جس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی.تقریب سے خطآ ب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر آصف دررانی نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج اپنے تمام مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں سے جذبہ آزادی ختم نہ کر سکے .انھوں نے کہا کہ برہان وانی کی ماو رائے عدالت قتل کے بعد کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی افواج نے ظلم کے پہاڑ توڑ دے ہیں .انہوں نے کہا کہ کسمیر اور فلسطین سب سے پرانے حل طالب مسا ئل ہیں .