اسلام آباد میں پروفیشنل سکواش 25 ہزار ڈالر ایونٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ لگانے کی ہدایت

اسلام آباد …. پاکستان سکواش فیڈریشن نے فیڈریشن نے تمام ایسوسی ایشن کوہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال دسمبر میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) 25 ہزار ڈالر ایونٹ کی تیاری کے لئے اپنے اپنے شہروں میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپ لگائے جائیں تاکہ ایونٹ میں نامور خواتین کو میدان میں اتارا جاسکے،50ہزار مرد ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق پی ایس اے نے رواں سال دسمبر میں 50ہزار ڈالر مینز اور 25 ہزار ڈالر وومن ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔