
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی /ریسکیو 1122میانوالی کاکامیاب برڈ ریسکیوآپریشن 40منٹ جاری رہنے والے آپریشن میں کواآزادکرالیاگیاعوامی حلقوں کیطرف سے ریسکیوٹیم کوخراج تحسینمیانوالی شہر ریلوے اسٹیشن کے قریب کوا دھاتی ڈور کی وجہ سے بجلی کے پول پر لٹک گیا ۔ ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے دیکھتے ہی ریسکیو 1122 کے کمنڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو کال کر دی ۔ریسکیو 1122 کی برڈ اینیمل ریسکیو ٹیم فورا موقع پر پنچ گئی ۔ موقع کا جائزہ لینے کے بعد ریسکیو کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کے زریعے واپڈا سے الیکٹرک سپلا ئی منقطع کی اور برڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔ 40 منٹ کے اپریشن کے بعد کوا کو اتار لیا گیا ۔ کوا کو پانی پلانے اور پر سے دھاتی ڈور علیحدہ کرنے کے بعد آزاد کر دیا گیا۔




