کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 نمبر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک کردیے۔
پولیس نے ابراہیم حیدری، اورنگی ٹائون اور پیرآباد میں کارروائیاں کر کے 2 اغوا کاروں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی لانڈھی عارف رائو کے مطابق کورنگی ساڑھے 5 نمبر میں مارے گئے دونوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، ہلاک ملزمان سے موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مارے گئے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے۔
ادھر ابراہیم حیدری میں کارروائی کر کے پولیس نے مغوی بچہ بازیاب کرا لیا اور 2 اغوا کار شماعیل اور جمعہ بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے اورنگی ٹائون اور پیرآباد میں کارروائیاں کی اور 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے


