چیچہ وطنی.(رپورٹ.رضوان احمد)ٹریفک انچارج بورےوالا کی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔تفصیل کے مطابق انچارج ٹریفک پولیس غلام دستگیر ڈوگر ٹریفک سارجنٹ نے ٹریفک ملازمان کے ہمراہ ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں ، اوور لوڈنگ ، اضافی سیٹیں لگانے والوں ، بغیر لائیسنس ڈرائیوروں کے خلاف کی ہے اور کالج روڈ پر غیر قانونی طور پر کھڑی ہوئی گاڑیوں سمیت لوہے کے سریوں سے لوڈ رکشوں کے خلاف بھی خصوصی کاروائی کی گئی اور ان کے چالان بھی کئے گئے۔جس پر نمائندہ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ٹریفک سارجنٹ غلام دستگیر ڈوگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی نہ چلانے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے اور گاڑیوں کی رفتار مقررہ حد سے زیادہ نہ کریں۔انہوں نے اس موقع پر متعدد گدھا گاڑیوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریفلیکٹر بھی لگائے۔۔
Related Posts

کتاب کے بعد رحمان ملک مسئلہ کشمیرپرفلم بنائیں گے
- Rizwan Malik
- February 19, 2020
- 0
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے فلم بنائیں گے سابق وزیر داخلہ اور […]

میانوالی،پولیس نے چرس پکڑ کرملزم گرفتار کر لیا
- Rizwan Malik
- November 15, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی…پولیس کی کامیاب کارروائی ملزم 4800گرام چرس سمیت گرفتارمقدمہ درج ڈی ایس پی سرکل موسٰی خیل چوہدری شبیر گجر کی سربراہی […]

اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز
- Rizwan Malik
- May 19, 2019
- 0
لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا […]
