دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے, ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پشاور حملے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت اچھا رسپانس دیا، فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 8 بج کر 45 منٹ پر دہشت گرد رکشے سے ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے تھے، تینوں دہشت گرد خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت 40سے 50طلبا وہاں موجود تھے، جاں بحق افراد میں چوکیدار اور 7طلبہ شامل ہیں، جاں بحق افراد میں سے 2 کی شناخت ابھی نہیں ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا حملے کی ذمے داری قبول کرنا افغانستان سے دہشت گردی کا ثبوت ہے، دہشت گردی کرنے والے اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف اور اشرف غنی کی ملاقات کے بعد افغان وفد پاکستان آیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا ہے، افغانستان کے اندر کا کام وہاں موجود فورسز کو ہی کرنا ہے