
وزارت پانی و بجلی نے آج رات سے 5ہزار سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاا علان کردیا ۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری نے کہا کہاکہ ایک کروڑ سے زائد صارف زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے،آج ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اس وقت سسٹم میں ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے ،جہاں 10 فیصد سےکم بجلی چوری ہوگی ، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی ۔
اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 326 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، آج رات سے5 ہزار سے زائد فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہوجائے گی ۔


