کشمیر بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارت کی جیل انتظامیہ کی طرف سے ضمیر کے قیدیوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے رہنماءاصولوں کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموںو کشمیر میں اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جسمانی اور ذہنی تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔