نظامِ شمسی سے باہر ہزاروں نئے سیاروں کا کھوج لگانے کے لیے مشن روانہ

امریکی خلائی ادارے نے ریاست فلوریڈا کے کیپ کنیورل سے ٹیس نامی ایک مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا ہے جس کا مقصد نظامِ شمسی سے باہر ہزاروں نئے سیاروں کا کھوج لگانا ہے۔

یہ مشن ستاروں کے بڑے جھرمٹوں کے اندر جھانک کر وہاں ممکنہ طور پر موجود ستاروں کی چمک میں کمی کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔

دور دراز واقع سیارے براہِ راست تو نہیں دیکھے جا سکتے، البتہ جب وہ اپنے ستارے کے گرد مدار میں چکر لگاتے لگاتے ستارے کے سامنے آ جاتے ہیں تو ستارے کی چمک تھوڑی دیر کے لیے ایک مخصوص انداز میں مانند پڑ جاتی ہے۔