موجودہ حکومت کی اسلام دشمنی بےنقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اتر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ھے کہ علماء کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آذادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی. ملک بھر ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کی غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ھے کہ وہ پشاور میں  سالانہ کانفرس سے خطاب کررہے تھے کانفرنس سے قاری عزیز الرحمان. مولانا انوارالحق ،مفتی کفایت اللہ. مفتی شہاب الدین پوپلزئ. عبدالجلیل جان اور مفتی محمد قاسم بجلی گھر نے بھی خطاب کیا. مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے؛ ختم نبوت ص کے قانون کو چھیڑنے، قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بےوقوف بنارہی ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلامی دشمنی کو بےنقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اتر چکے ہیں سندھ پنجاب بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے ملین مارچ کے بعد اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی و معاش طور دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں