کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

لاہور ہائیکورٹ میںکالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئیجس  میں مرکزی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہےدرخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہےعدالت نے 2012 میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا مگر کسی بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہےکالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے جلد سماعت کی جائے.