چینی وزیر خارجہ کاسعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کو فون اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان
بیجنگ:مشرق وسطی میں جاری حالیہ کشیدگی اور امریکہ ایران جنگ میں ثالثی کے لئے چین میدان میں آگیا ہے اور اس نے اس حوالے سے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پرامن طریقوں سے حل کرنے کے مقف کو سراہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطی بھیجے گا۔
اس حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پرامن طریقوں سے حل کرنے کے مقف کو سراہتے ہیں۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔انہوں نے اعلان کیاکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطی بھیجے گا۔
اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا ۔




