اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری لائف بہتر بنانا زیادہ مشکل نہیں

اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
تیز پراسیسر، روشن اسکرین، پتلی باڈی، بیک گرائونڈ سافٹ وئیر، تیز ترین انٹرنیٹ کنکشنز وغیرہ سب بیٹری لائف پر اثر انداز ہوتے ہیں

اسلام آباد:اینڈ رائیڈ فونزکا استعمال اس وقت دنیا میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔لیکن جس تیزی سے ان کا استعمال بڑھ رہا ہے اس سے زیادہ اس کے استعمال کرنے والے اس کی بیٹری ٹائمنگ سے پریشان ہیں ۔کیونکہ اس کو بار بار چارج کرنا پڑتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز ایسے ہیں جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق متعدد عناصر کسی بھی اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف کا تعین کرتے ہیں۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں تیز پراسیسر، برائٹ یا روشن اسکرین، پتلی باڈی، بیک گرائونڈ سافٹ وئیر، تیز ترین انٹرنیٹ کنکشنز وغیرہ سب بیٹری لائف پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ہر فون کی بیٹری لائف مختلف ہوتی ہے جس کا انحصار بیٹری کے حجم پر ہوتا ہے۔مگر پھر بھی اینڈرائیڈ فونز میں کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کو ڈس ایبل کرکے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔یہ درج زیل ہیں ۔
اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد پر استعمال کرنے سے گریز کریں،اسمارت فونز کی اسکرین بڑی اور روشن ہوتی ہے اور ڈسپلے ہی سب سے زیادہ تیزی سے بیٹری لائف کو کم کرتا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ آپ ڈسپلے سیٹنگز میں جاکر اسکرین کی برائٹنس کم کرسکتے ہیں تاکہ بیٹری لائف میں اضافہ ہو۔اسی طرح آٹو برائٹنس فیچر کو ڈس ایبل کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر یہ فیچر اسکرین برائٹنس ضرورت سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
لاک اسکرین کو منیج کریں
اینڈرائیڈ فونز میں اکثر آل ویز آن ڈسپلے فیچر موجود ہوتا ہے اور اسے بیشتر صارفین بنیادی تفصیلات جیسے ٹائم اینڈ ڈیٹ کو ہر وقت اسکرین پر دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ فیچر مسلسل استعمال کرنے سے بھی بیٹری لائف میں کمی آتی ہے مگر آپ اسے سیٹنگز میں جاکر ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔
اسکرین ٹائم آٹ کا درست تعین نہ کرنا
فون کی اسکرین جتنی زیادہ دیر تک روشن رہے گی، بیٹری اتنی زیادہ خرچ ہوگی۔آپ اس کے لیے اسکرین ٹائم آئوٹ فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔اس فیچر میں اکثر اینڈرائیڈ فونز میں 15 سیکنڈز سے 10 یا اس سے زائد منٹس کے آپشنز موجود ہوتے ہیں، جس کے بعد اسکرین تاریک ہو جاتی ہے۔اس طرح بیٹری لائف کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
بیک گرائونڈ ایپ اپ ڈیٹس کو ٹرن آف کر دیں
ایپس مسلسل بیک گرانڈ میں کام کرتی رہتی ہیں چاہے آپ انہیں استعمال کر رہے ہوں یا نہ کر رہے ہوں۔اس سے وقت کے ساتھ بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے تو یہ بہتر ہے کہ آپ ان ایپس کا تعین کریں جو بیٹری لائف کو زیادہ چوستی ہیں۔اس کے لیے بیٹری سیٹنگز میں بیٹری یوز ایج کی مدد لی جاسکتی ہے۔آپ unused ایپس کو سلیپ موڈ میں ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ بیک گرانڈ اپ ڈیٹ نہ ہوں۔