اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے دوران آج تیس مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ڈائیورشنز کے دوران ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔شہری ڈائیورشنز کے دوران متبادل رستے یا سروس روڈز کا استعمال کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لئے سڑکوں پر موجود ہے۔
سفر کرنے والے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل، اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں اور ITP FM 92.4 سنتے رہیں۔


