ڈھوک کھوکھراں ، سادات کالونی میں جگہ جگہ سیورج لائنیں توڑ دی گئیں، گند پانی گلیوں میں بہنے لگا
ہر طرف تعفن اور بدبو سے بیماریاں پھیلنے لگیں،ٹھکیدار غائب عملہ بھی کسی کے ہاتھ نہ آیا
اہل علاقہ کا حلقہ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور دیگر ذمہ دران سے نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلا م آباد(سٹی رپورٹر) G14/1ڈھوک کھوکھران سادات کالونی اور گیلانی سٹریٹ کےعلاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والے ٹھیکیدار نے کیبل ڈالنے کے لئے کھدائی کی اور مذکورہ علاقوں کی تمام سیورج لائنیں اکھاڑ ڈالیں. اہل علاقہ نے بتایاکہ مزدورں کی بجائے مشین سے کھدائی کی گئی جس کے باعث علاقے کی تمام سیورج لائنیں جو عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈالی تھیں جگہ جگہ سے اکھڑ گئیںاور سیورج کا گندا پانی گلیوں میں بہنے لگا.
سیورج کا گندہ پانی گلیوں میںبہنے سے ہر طرف تعفن اور بدبو پھیل گئی ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں.مقامی افراد سارا دن بے تکی کھدائ کر کے سیورج لائنیں توڑنے والے ٹھیکیدار کا انتظار کرتے رہے لیکن نہ صرف تھیکدار غائب ہے بلکہ اس کا عملہ بھی ہاتھ نہیں آرہا ہے.
اہل علاقہ نے اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور دیگر ذمہ دران سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس گندگی اور تعفن سے نجات دلائی جائے .گندگی اور تعفن کے باعث علاقے میںمچھروں کی بہتات ہے اور بیماریاں پھیل رہی ہیں.



