قانون میں ترمیم، 10 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوگی

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی ٹرانزیکشنزمعلومات ٹیکس ریٹرن سےمیچ کی جائیں گی
اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا،6 ماہ کے دوران 10 کروڑ مالیت کی ٹرانزکشن ریڈار پر آگئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)قانون میں‌ ترمیم کے بعد یکم جولائی سے 6 ماہ کے اندر 10 کروڑ یا اس سے زائد کی ٹرانزکشن پر تمام بنک سٹیٹ بنک کو رپورٹ کریں گے .اس نئے قانون کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے. اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابقرپورٹنگ کا دورانیہ سال میں 2 مرتبہ 6,6 ماہ کی مدت پرمحیط ہوگا.
نئے قانون کے مطابق جولائی سے دسمبر تک اگر کسی اکائونٹ میں دس کروڑ جمع یانکالے گئے ہوں اسٹیٹ بینک کورپورٹ کرناہوگا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق جنوری2027 سےجون تک 10کروڑکی ٹرانزیکشن کورپورٹ کیاجائے،رپورٹنگ کادورانیہ سال میں 2مرتبہ 6,6ماہ کی مدت پرمحیط ہوگا،نئی ہدایت ہرقسم کے بینک اکائونٹس سمیت ٹرم ڈپازٹس اور بینک ڈپازٹس کی دیگر اقسام پر بھی لاگو ہوں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی ٹرانزیکشنزمعلومات ٹیکس ریٹرن سےمیچ کی جائیں گی،ایف بی آربینکوں کی فراہم کردہ معلومات کی سخت رازداری کو یقینی بنائے گا، ایف بی آرقانون کے تحت اجازت کے علاوہ کسی بھی انکشاف یاغلط استعمال کو روکےگا۔