راولپنڈی(سٹی رپورٹر)علم کی روشنی سے فیضیاب ہونے والے پھولوں کے خواب رہے سراب، کاہنہ لاہور کے المناک دلخراش سانحہ میں دوران تعلیم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوموں کی شہادت 6 کے زخمی ہونےکی خبر نےہر دل کو افسردہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے سانحہ لاہور کے حوالے سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے مثالی و جدید شہر اور کیپیٹل لاہور میں ایسے حالات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ غربت و مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کس قدر مجبور ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے زیر تعمیر ٹی آر گارڈر والے ایک چھوٹے سے کمرے میں کم و بیش 20 بچوں کو اپنے محدود وسائل میں بھی تعلیم دلانے پر مجبور ہیں اور قوم کے مستقبل اور بچوں کے مستقبل سنوارنے کیلئے تعلیمی میدان میں کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں.
عامر صدیقی نے کہا کہ اطلاعات کیمطابق اس وقت ٹیوشن سینٹر میں کم و بیش 35 بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے، سانحہ کے فورا بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے اس جذبہ کے تحت کی جانوں کو بچایا جائے آغاز کیا، اس وقت ایک ٹیچر اور ان کے بیٹے، ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 14 شہادتیں اور 2 ٹیچرز سمیت 6 زخمی ہیں، والدین ملبے سے ملی بکھری بچوں کی کاپیاں، کتابیں دیکھ کر غم سے نڈھال ہیں، وہ نہیں جانتے تھے کہ حسب معمول تعلیم میں مشغول بچوں کے سہانے خواب لمحوں میں بکھر جائیں گے .
عامر صدیقی نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی بجٹ بڑھاتے ہوئے سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹییوں میں بچوں کو سکالرشپ و دیگر تعلیمی ضروریات میں معاونت سے قوم کے مستقبل کا مستقبل سنوارنے میں مدگار بننا ہوگا عامر صدیقی نے کہا کہ غیر معیاری و غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام وقت کی اشد ضرورت ہے سانحہ کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے.
علم کی روشنی سے فیضیاب ہونے والے پھولوں کے خواب رہے سراب



