امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
رائٹر اپسوس سروے کے مطابق 64 فیصد امریکی ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی سے ناخوش ہیں
واشنگٹن: ایران جنگ کے باعث روز بروز صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ہونا شروع ہو گئی ہے اور ان کی مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. اپسوس سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح میں کمی ہوئی ہے ، ٹرمپ کی مقبولیت اس ماہ کے آغاز میں 35 فیصد سے کم ہو گئی تھی.
سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت صدارت کے دوران اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔رائٹر اپسوس کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ64 فیصد امریکی ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
سروے کے مطابق80 فیصد امریکیوں کاخیال ہے ایران میں امریکی مداخلت طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
یاد رہے ایران جنگ کے بعد سے امریکی عوام بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوںمیںاضافے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے.



