تیز رفتار آندھی سے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کاغذی کھلونوں کی طرح اڑنے لگے، ویڈیو وائرل
لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آکر ڈگمگانے لگا

میلان:اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان اور تیز آندھی نے ائر پورٹ پر کھڑے طیارے اڑا دئے تیز آندھی کے باعث بھاری بھرکم طیارے اس طرح اڑنے لگے جیسے کہ وہ کھلونے ہوں. 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نے ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل دیا.
شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے تیز ہواؤں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے اور کاغذی کھلونے ہوں۔
طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگر کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ کر دور چلا گیا.
اچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔
اٹلی :آندھی نے طیارے اڑا دئے




