نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگی
خالد شیخ کے علاوہ نائن الیون حملوں میں ملوث 4 ملزمان کا ٹرائل بھی 5 جون 2028 سے شروع ہوگا
واشنگٹن:بالآخر امریکہ کا محکمہ انصاف حرکت میںآگیا ہے اور امریکا فوجی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نائن الیون حملوں میں ملوث 4 ملزمان کا ٹرائل 5 جون 2028 سے شروع ہوگا جن میں حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں۔
خالد شیخ محمد کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 20 سال سے کیوبا میں بنائے گئے امریکی بحریہ کے اڈےگوانتانامو بے قید خانے میں ہیں۔ امریکی فوجی عدالت کے جج نے فیصلہ نائن الیون حملوں کے تقریباً 25 سال مکمل ہونے سے کچھ دن قبل سنایا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2001 میں امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کرکے انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم مقامات سے ٹکرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 3000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
61 سالہ خالد محمد شیخ کیلی فورنیا یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ہیں اور انہیں 2003ئ میں گرفتار کیا گیا تھا.



