لاہور(سپورٹس رپورٹر)کپتان پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم ویمنز ایشیا کپ کے لئے پر اعتماد ہے یہ ہمارے لئے ایک نیا موقع ہے
فینز سے گفتگوکرتے ہوئے فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز کا ہمیں اندازہ ہے کافی عرصے سے یہاں کھیل رہی ہیں اس لئے کنڈیشنز کی عادی ہیں.انہوں نے کہا ہماری تیاری بہت اچھی ہے کیمپ میں بہت چیزوں پر کام کیا ہے .کوشش ہو گی یہاں بہتر کرکٹ کھیلیں .
اسپنرز ُ کے لئے یہاں کنڈیشنز مددگار ہوتی ہیں ہماری اسپنرز بھی اچھا کرتی ہوئی آ رہی ہیں اس لئے انہیں فائدہ ہو گا .
فینز کے لئے یہی پیغام ہے کہ اس مرتبہ بھی آئیں اور ہمیں اسپورٹ کریں.پیغام یہی ہو گا کہ اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلیں اور خود کو ثابت کریں اور کھیل کو انجوائے کریں
فینز ہمیں سپورٹ کریں، فاطمہ ثنا




