
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت الیکشن کی آڑ میں کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوراً جواب دینگے ۔اے آروائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے پر دنیا بھارت کے پرو پیگنڈے کو نہیں مانے گی ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے اور ردعمل میں ایسے حملے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے پلوامہ حملہ کیاہے ،اس کے گاﺅں میں 20شہادتیں ہوئی ہیں ، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتا رہتاہے ، کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں، پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، الزامات اور بہتان لگانا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو راہداریاں کھول رہے ، بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، بھارت بلاو جہ کشیدگی کو ہوا دے رہاہے ،پاکستان کو دباﺅمیں لانے کی بھارتی کوششیں کامیا ب نہیں ہونگی ،الیکشن کی آڑ میں بھارت کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہاہے ، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوری جواب دینگے ، کلبھوشن کیس کیلئے ہماری وکلاٹیم ہیگ پہنچ گئی ہے،ہمارے پاس شواہدہیں جن کو عالمی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملہ افسوناک ہے ، پاکستان اسکی مذمت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد دورے پر قیاس آرائیاں کی گئیں، ان کے دورے کی تاریخ 17فروری ہی طے ہوئی تھی۔




