حکام کے مطابق انکوائری کا مقصد معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنا ہے
یہ معلوم کرنا ہے کہ مکانات اور آبادیاں مسمار کرنے سے قبل متاثرین کو ضابطے کے مطابق معاوضہ ادا کیا گیا تھا یا نہیں
اسلام آباد( محمدرضوان ملک ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے نورپور شاہاں اور بری امام میں کیے گئے انسدادِ تجاوزات آپریشن کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔ انکوائری کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آپریشن کے دوران متاثرہ رہائشیوں کے مکانات اور آبادیاں مسمار کرنے سے قبل انہیں قانون و ضابطے کے مطابق معاوضہ ادا کیا گیا تھا یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق انکوائری ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات کی ہدایات پر شروع کی گئی۔ اس سلسلے میں نورپور شاہاں کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر تنویر حسین کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے انکوائری کے دوران متاثرہ افراد کو دیے گئے معاوضے، سی ڈی اے کی جانب سے کی گئی کارروائی، متعلقہ ریکارڈ اور دیگر قانونی و انتظامی امور کا جائزہ لے گی تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
حکام کے مطابق انکوائری کا مقصد معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنا ہے


