اپوزیشن کو ولی عہد کی تقریبات میں مدعو نا کرنا ، کیس تو عمران خان پر بھی ہے ، فیصل کنڈی

ڈیره اسماعیل خان
پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم خان کندی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی تقریبات کیلئے مدعو کرنا اپوزیشن کا مطالبہ نہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے نزدیک اس ضمن میں اگر الزامات ہی بنیاد اور میرٹ ہیں تو پھر وزیراعظم کے خلاف ہیلی کاپٹر ریفرنس کی تحقیقات چل رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بتائیں وزیراعظم کس منہ سے سعودی ولی عہد کے سامنے جائیں گے، اگر یہی معیار ہے تو پھر وزیراعظم اور ان کے وزرا کو بھی تقریبات سے دور رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو این آر او دینے کا جو کام کرنا تھا کر لیا،فواد چودھری ادھر ادھر کی چھوڑیں اعلان کریں کہ نواز شریف کو این آر او نہیں دینا، انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے سعودی ولی عہد شاہ سلمان کی آمد سے قبل شہباز شریف کی ضمانت کی شکل میں انہیں حکومت اکیس توپوں کی سلامی دے چکی ہے، سعودی ولی عہد کی خطے کے دورے سے واپسی تک نواز شریف بھی رہا ہو چکے ہوں گے، این آر او کے تحت حکومت طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گی،پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نواز شریف کی ضمانت کی راہ ہموار کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر بڑا لیڈر بننے کیلئے بہت بڑا یوٹرن لے لیا ہے، عمران خان میں جرات ہے تو اب این آر او روک کر دکھائیں، اپوزیشن کو للکارنے والے بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں،حکومت بھارتی جارحیت اور کشمیر میں مظالم پر ہنگامی اجلاس بلائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام جماعتوں کو بلا کر حالات بتائے اور سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے،