لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقررہوگئے ہیں.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نعمان محمود ریاض میں قائم کیئے جانے والے اتحادی جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 17 ستمبر 2025 کو ہوا تھا جس دوران وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیئے ۔
اس کے بعد معاہدے میں ترکیہ نے بھی شمولیت اختیار کی جس کی تقریب سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوئی جہاں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدے پر دستخط کیئے ۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر تصور کیا جائے گا ۔