اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اے پی ایس اینڈ سی کے ریجنل سپورٹس مقابلے نوشہرہ کینٹ میں ہوئے ، جن میں ریجن کے 12 اسکولز نے حصہ لیا۔ نوشہرہ کینٹ میں باسکٹ بال کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں اے پی ایس اینڈ سی اٹک کینٹ کی ٹیم نے کپتان محمد اذان کی قیادت میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اے پی ایس اینڈ سی اٹک نے ریجنل باسکٹ بال مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر اے پی ایس اینڈ سی اٹک کو ٹرافی اور سلور میڈلز سے نوازا گیا۔
ٹیم کے کپتان محمد اذان نے اس کامیابی کا سہرا اپنی پوری ٹیم کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ہماری ٹیم کی نہیں بلکہ اے پی ایس اینڈ سی کے تمام طلبہ، تمام اساتذہ اور اسٹاف کی مشترکہ محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سر کی محنت اور حوصلہ افزائی نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اے پی ایس اینڈ سی اٹک کینٹ کی شاندار کامیابی




