
پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیاہے ۔ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس پر پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا ہے،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرکومشاورت کیلئے بلایاہے،پاکستانی ہائی کمشنر نئی دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے بھی اپنے سفیر اجے بساریا کو مشاورت کیلئے بھارت طلب کر لیا ہے ۔




