ایوان صدر میں‌ تین بڑؤں کی ملاقات ، معاملات بات چیت سے طے کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی خصوصی ملاقات میں‌ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے

اسلام آباد(محمدرضوان ملک) ملک میں‌ مختلف سیاسی جماعتوں‌کے درمیان ہونے والی متنازعہ بیان بازی کے بعد گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں‌ تین بڑوں‌کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں‌تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا ہے. یہ ملاقات موجودہ کشیدہ صورت حال میں‌ ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد ملک میں‌ جاری کشیدہ صورت حال میں‌ بہتری سامنے آئے گی.
ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اتفاق ہوا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائےگا۔
ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائےگا۔
ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔