
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بریگیڈئیر(ر)اسد منیر کے خط پر نوٹس لے لیا اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر(ر)اسدمنیرکی خودکشی سے پہلے کاخط سپریم کورٹ کوموصول ہو گیا،چیف جسٹس پاکستان نے اسد منیرکے خط پرنوٹس لے لیا اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر(ر)اسدمنیرکیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی تھی،انہوں نے خودکشی سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط تحریرکیا تھا جس میں نیب انکوائریوں پر توجہ کی درخواست کی گئی تھی۔




