باؤ کا کہنا ہے کہ بہت سے تجزیوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائپرٹینشن، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول کا تعلق ناشتہ چھوڑنے سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تحقیق کے مطابق صحتمند دل کے لیے ناشتہ ایک آسان حل ہے۔ ایک بڑا قاتل
باؤ اور ان کے رفقاء نے یہ بھی لکھا کہ ناشتے اور اور دل کی بیماریوں کے درمیان ’گہرا تعلق سامنے آیا ہے جس کا لوگوں کی سماجی اور اقتصادی حیثیت، جسامت اور دل اور خون کے نظام کے خطرناک پہلوؤں سے تعلق نہیں۔‘ ماہرین نے لکھا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ ناشتہ چھوڑنے اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کے بارے میں یہ پہلا تجزیہ ہے۔ دل اور شریانوں کی بیماریاں دنیا میں موت کی بڑی وجہ ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سنہ 2016 میں دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ 52 لاکھ افراد ان کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ |