چینی شوہر کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے، پاکستانی خاتون عدالت پہنچ گئی

نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب
)پاکستانی لڑکی آصفہ نے چائینز شوہر کے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے نادرا سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کرلی۔پاکستانی خاتون آصفہ بی بی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چائینز لڑکے سے پسند کی شادی کی ہے، نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چائینز افراد کے شناختی کارڈ کے اجرائ سے روک رکھا ہے، میں نے اپنی پسند سے شادی کی عدالت چائینز شوہر کے شناختی کارڈ کے اجرائ کا حکم جاری کرے