آصف زرداری نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

نیب میں جاری 6 انکوئریز، کیسز میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

آصف زرداری نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا — 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جاری 6 انکوئریز اور کیسز میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینج نے جعلی اکاؤنٹ کیس کی سماعت کی۔

آصف زرداری کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا کہ وہ اب پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، ان کا دعویٰ تھا کہ ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں۔

آصف زردار کا کہنا تھا کہ جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کی طلبی کے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اسے بھی انہی انگاروں پرچلنا ہے، بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل کرنا ان کا قانونی حق ہے۔

ایک اور سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی رابطہ نہیں ہوا، نواز شریف کا میرے پاس نمبر نہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کو آپ نے اکیلا نہیں چھوڑ دیا؟ جس پر سابق صدر نے کہا کہ ماشاء اللہ وہ ہشاش بشاش رہ رہے ہیں اور وہ اپنی خواہش کے مطابق اپنے شہر لاہور میں رہ رہے ہیں۔

۔