سی پیک کے تحت ڈی آئی خان، ہکلہ موٹروے کا تعمیراتی کام زور وشور سے جاری

 

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہدای (سی پیک) منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان، ہکلہ موٹروے کا تعمیراتی کام زور وشور سے جاری ہے۔ محکمہ قومی شاہرات کے مطابق 285 کلومیٹر طویل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ یہ موٹر وے رواں سال کے آخر تک 129 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ موٹر وے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کو یارک رحمانی خیل سیکشن، رحمانی خیل۔کوٹ بیلیاں سیکشن، کوٹ بیلیاں۔تراپ سیکشن، تراپ۔پنڈی گھیب سیکشن اور پنڈی گھیب۔ ہکلہ انٹرچینج سیکشن سمیت پانچ مراحل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔