ان اداروں میں 1.23ملین بیڈز دستیاب ہیں،1.07ارب مریضوں کا علاج کیا گیا
بیجنگ:چین میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کے 60738میڈیکل ادارے موجود ہیں،یہ تعداد2017کے مقابلے میں 6495زیادہ ہے۔قومی صحت کمیشن کے مطابق ان میڈیکل اداروں میں 1.23ملین بیڈز کی سہولت حاصل ہے جبکہ گزشتہ سال ان اداروں میں 1.07ارب مریضوں کا علاج کیا گیا۔2018کے دوران ٹی سی ایم کے میڈیکل معالجین میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو 7.7فیصد کیساتھ سات لاکھ 15ہزار تک پہنچ گیا ہے۔


