پا کستان اور چین میں سی پیک کو تما سی سیا سی جام عتو ں، صو بو ں اور مختلف طبقہ ہا ئے فکر کی بھر پو ر حما یت حا صل ہے
چین اورپاکستان ہرموسم کے ساتھی ہیں،سی پیک مشترکہ ترقی کامنصوبہ ہے،سی پیک کوچین میں بھی مکمل حمایت حاصل ہے،پاکستان اورچین خطے میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلیے تعاون جاری رکھیں گے، چینی نا ئب صدر
چین پاکستان تزویراتی تعاون وشراکت داری میں چینی نا ئب صدر کی مخلصانہ کاوشیں دونوں ممالک کے لئے نہایت قابل قدر ہیں، پاکستان اور چین دو انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں،چین کے نائب صدر کے پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے وفد کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا جس سے دوستی اور باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا،چین اور پا کستان تمام مشکلا ت، چیلنجز کا ڈ ٹ کر مقا بل کر رہے ہیں،چین نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے معا ملا ت میں مدا خلت نہیں کی، امر یکا کی جا نب سے شروع کی جا نے والی تجا رتی جنگ کو مسترد کر تے ہیں، وزیر خا رجہ، چیئر مین سینیٹ اور سینیٹر مشا ہد حسین سید کا سلک روڈ فو رم سے خطاب
اسلام آ با د: چین کے نا ئب صدر وا نگ کشان نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے ساتھی ہیں،سی پیک مشترکہ ترقی کامنصوبہ ہے،سی پیک کوچین میں بھی مکمل حمایت حاصل ہے،پاکستان اورچین خطے میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلیے تعاون جاری رکھیں گے،وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ چین پاکستان تزویراتی تعاون وشراکت داری میں چینی نا ئب صدر کی مخلصانہ کاوشیں دونوں ممالک کے لئے نہایت قابل قدر ہیں، پاکستان اور چین دو انتہائی بااعتماد دوست اور شراکت دار ہیں،دونوں ممالک کی دوستی کی بنیاد مشترکہ قدروں، تجربات، اہداف، امن وبھائی چارے اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش پر استوار ہے پاکستان اور چین، نئے دور کے آغاز، مستقبل میں مشترکہ خوشحال ومضبوط دنیا کے لئے اجتماعی مذاکرے، عملی تعاون کو پختہ کرنے اور مل کرکام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، چیئر مین سینیٹ صا دق سنجرا نی نے کہا کہ چین کے نائب صدر کے پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے وفد کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا جس سے دوستی اور باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا، اس دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پیشرفت میں بھی مدد ملے گی دو نو ں مما لک کے با ہمی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،پا ک چا ئنہ انسٹی ٹیو ٹ کے چیئر مین سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کو تما سی سیا سی جما عتو ں، صو بو ں اور مختلف طبقہ ہا ئے فکر کی بھر پو ر حما یت حا صل ہے،چین اور پا کستان تمام مشکلا ت، چیلنجز کا ڈ ٹ کر مقا بل کر رہے ہیں،چین نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے معا ملا ت میں مدا خلت نہیں کی، امر یکا کی جا نب سے شروع کی جا نے والی تجا رتی جنگ کو مسترد کر تے ہیں۔ ا ن خیا لا ت کا اطہار تمام شخصیات نے اتوار کوسلک روڈ فورم سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، جس میں چینی نا ئب صدر نے خصو صی طو ر پر شر کت کی، اس مو قع پر چینی نا ئب صدر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے ساتھی ہیں،سی پیک مشترکہ ترقی کامنصوبہ ہے،سی پیک کوچین میں بھی مکمل حمایت حاصل ہے،پاکستان اورچین خطے میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلیے تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے چین کوتسلیم کیا، دونوں ممالک کے قیام سے ہی تعاون کاسلسلہ جاری ہے،تمام اہم بین الاقوامی امور پردونوں ممالک ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں،ہمیں انسانیت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،چین انسانی معاشرے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے،چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے،تمام ممالک کیساتھ معاشی تعاون پریقین رکھتے ہیں،انہوں نے مز ید کہا کہ امیدہے دونوں ممالک معاشی ترقی کے مزیدامکانات تلاش کریں گے، اس مو قع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلک روڈ کے دوست فورم سے خطاب کر تے ہو ئے چین کے نائب صدر جناب وانگ کشان اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ،پاکستانی عوام کے ساتھ چین کی دہائیوں پر محیط گہری دوستی و حمایت اور پاک چین دوستی پر کامل یقین پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،چین میں جناب وانگ کشان کا ایک ممتاز تاریخ دان، بے مثال معیشت دان اور ایک عظیم رہنما کے طورپر احترام کیاجاتا ہے،چین پاکستان تزویراتی تعاون وشراکت داری میں آپ کی مخلصانہ کاوشیں دونوں ممالک کے لئے نہایت قابل قدر ہیں،چین پاکستان دوستی کے رشتے کو مزید تقویت دینے میں آپ کی بصیرت افروز کوششوں کو سراہتا ہوں۔انہوں نے مز ید کہا کہ سینیٹر مشاہدحسین سید کی کاوشوں کا اعتراف کرتا ہوں، وہ چین کے پرانے دوست ہیں ان کو تقریب کے انعقادپرمبارک دیتا ہوں۔
اس مو ق پر چیئر مین پا ک چا ئنہ انسٹی ٹیو ٹ سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے آزمودہ اور دیرینہ تعلقات اور گہری دوستی کا مظہر ہے،اس دورے سے پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں ان کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ علا قا ئی اور عا لمی صو رت ھال کے تنا ظر میں چینی نا ئب صدر کا دو رہ پا کستان انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے، پا کستا ن میں سی پیک کی کا میا بی چین کے و سیع تر عزم کو ظا ہر کر تی ہے، پا کستان میں سی پیک کو تما سی سیا سی جام عتو ں، صو بو ں اور مختلف طبقہ ہا ئے فکر کی بھر پو ر حما یت حا صل ہے، انہو ں نے مز ید کہا کہ چین نے گز شتہ چا ر د ہا ئیوں میں شا ندار کا میا بی حا صل کی جس کی بنیا دی و جہ یہ ہے کہ چین نے معا شی طو ر پر اپنے آ پ کو مضبو ط کیا، غر بت کا خا تمہ کیا، اور کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے معا ملا ت میں مدا خلت نہیں کی، سینیٹر مشا ہد حسین سید نے کہا کہ امر یکا کی جا نب سے شروع کی جا نے والی تجا رتی جنگ کو مسترد کر تے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تصا دم کی نہیں تعاون کی ضرورت ہے، چین اور پا کستان تمام مشکلا ت، چیلنجز کا ڈ ٹ کر مقا بل کر رہے ہیں، اس مو قع پر چیئر مین سینیٹ صا دق سنجرا نی نے کہا کہ چینی نا ئب صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کا تسلسل ہے جن میں گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے چین کے دورے اور رواں سال اپریل میں بیجنگ میں ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے دوسرے اجلاس میں ان کی شرکت کے بعد سے مزید تیزی آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کے پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے وفد کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا جس سے دوستی اور باہمی اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔ سی پیک پا کستان کے ہر شعبہ میں حقیقی تبد یلی کا مظہر بن کر ابھرا ہے، پا کستان چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ ویشن کو بھر پو ر اسپو رٹ کر تا ہے۔


