
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینےکا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر ترقیاتی کام نہ کرائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حکم پر عمل کریں۔
عدالت عالیہ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین یونین کونسل کی مرضی کے بغیر ترقیاتی کام نہیں ہو سکتا، ترقیاتی کام یونین کونسل کے چیئرمینوں کی زیرنگرانی کرائے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں بہارہ کہو سے ملحقہ واٹر سپلائی اسکیم کو بھی چیئرمین یوسی کو دینے کا حکم دیا گیا ہے۔




