مے،ٹرمپ،ٹروڈو اوردیگر رہنماؤں کی عیدالفطر پر مسلمانوں کومبارکباد

مے،ٹرمپ،ٹروڈو اوردیگر رہنماؤں کی عیدالفطر پر مسلمانوں کومبارکباد

لندن/واشنگٹن/ٹورنٹو :عید الفطر کے موقع پر برطانوی وزیراعظم، امریکی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم سمیت دیگر عالمی رہنمائوں کی جانب سے مسلمانوں کو مبارکباد کے خصوصی پیغامات پیش کئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائے گئی۔ اس موقع پر عالمی رہنمائوں نے مسلمانوں کو خصوصی پیغامات کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے عید الفطر کا دن زندگیوں میں خوشیاں،  امن لے کر آئے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلم امہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا۔ انہوں نے اس تہوار کو فیملی اور دوستوں کے ساتھ پر جوش انداز میں گزارنے پر مباکباد دی اور اس دن کو یکجہتی اور

محبتیں بانٹنے کا دن قرار دیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔