عیدالفطر پر 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری

فائل فوٹو

عیدالفطرکے موقع پر اسٹیٹ بینک نے مجموعی طور پرتین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے، عوام کو براہ راست اکسٹھ ارب روپے کے نوٹ دیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سو روپے اور اس سے کم مالیت کے 61 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ بینکوں کے کیش کاؤنٹرز اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے عوام کو فراہم کیے گئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے ملک کے 142 شہروں میں ایس ایم ایس سروس کی سہولت دی گئی تھی جس سے 30 لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کافی تعداد میں نئے نوٹ جاری کیے تاکہ عید کی طویل تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز سے رقوم نکلوائی جا سکیں۔