
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا۔
خط کے متن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ خطے میں ترقی کے لیے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے، آگے بڑھنے کے لیے امن و استحکام ضروری ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔



