دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں .جنرل قمر جاوید باجوہ

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔