بریگزٹ کے بارے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث زیادہ افراد برطانیہ میں تعطیلات منانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ انکشاف ایک نئی سٹڈی سے ہوا ہے۔ سروے میں شامل 15افراد میں 70فی صد نے کہا کہ وہ موسم گرما کی سالانہ تعطیلات اس ملک میں گزاریں گے۔ 2018ءمیں یہ تعداد 60فی صد تھی۔ سروے ہوٹل چین ٹریولیج نے کیا جس سے یہ بھی پتہ چلا کہ لوگ زیادہ رقم خرچ کریں گے اور وہ اوسطاً 874پونڈ خرچ کریں گے جو 2011ء میں سروے کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ رقم ہے جب اوسط خرچ 4سو پونڈ کے قریب تھا۔ ٹریولیج نے کہا ہے کہ اس کی سٹڈی سے نشاندہی ہوئی ہے کہ برطانوی اس سال موسم گرما کی تعطیلات برطانیہ میں گزارنے کے ذریعے برطانوی معیشت کو 40ارب پونڈ کی ترقی دیں گے۔ سروے میں شامل 60فی صد افراد نے کہا کہ انہوں نے تعطیلات اندرون ملک گزارنے کا فیصلہ بریگزٹ کے بارے میں غیریقینی صورتحال کی بنا پر کیا ہے۔ کورن وال کو قوم کا سب سے پسندیدہ مقام قراردیا گیا ہے جس کے بعد بلیک پول اور ڈیوون کا نام لیا گیا ہے۔
Related Posts

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی انتقال کر گئے
- Rizwan Malik
- November 19, 2020
- 0
لاہور(نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی انتقال کر گئے ہیں۔ خادم رضوی کے خاندانی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق […]

ماحول دوست پاور پلانٹ پاکستان میں توانائی کے مسائل سے نمٹنے میں مصروفِ عمل
- Rizwan Malik
- June 4, 2021
- 0
اسلام آباد(شِنہوا) صوبہ پنجاب میں چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کا بڑا منصوبہ ساہیوال پاور پلانٹ تمام مقامی اور بین الاقوامی ماحولیاتی […]
عمران نیازی کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی،نعیم کیانی
- Rizwan Malik
- June 21, 2022
- 0
ان کی نااہلی ناقص پالیسیوں اور اپنے ساتھیوں کو نوازنے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے راولپنڈی :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے نائب […]
