کشمیری لیڈرظفر اکبر کی مسلسل نظر بندی کی مذمت۔۔سالویشن مومنٹ

سرینگر ۔۔ترجمان سالویشن مومنٹ نے تنظیم کے چیرمین اور حریت لیڈر ظفر اکبر بٹ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈروں کو ان حربوں سے عوام سے دور رکھنے کی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہوگی۔حریت لیڈروں ،کارکنوں،کاروباری برادری اور جوانوں کو ہراساں اور جیلوں میں قید کرنے سے تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا ہے طاقت اور ظلم و جبرکے زور پر تحریک کو وقتی طور کمزور کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے لیکن ختم نہیں کیا جاسکتاہے یہ تحریک کشمیری عوام نے اپنے خون سے رنگی ہے اور یہ کامیاب ہوکر رہے گی۔
ترجمان نے مختلف حربوں سے عوام کو ہراسان و پریشان کرنے کے سلسلے کو بند کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا اور ساتھ ہی مزید گرفتاریوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔