
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے دوران بلے بازوں میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبر پر بولرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سرفہرست جبکہ بابر اعظم اور محمد عامر بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ زبردست فارم میں ہیں، 8 میچز میں 5 سنچریوں کے ساتھ انہوں نے 92 کی اوسط سے 647 رنز بنا رکھے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 9 میچز میں 638 رنز بناچکے ہیں، ان کے ورلڈ کپ کے سفر میں 3 سنچریاں بھی شامل ہیں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا 606 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے آرون فنچ 9 میچز میں 505 رنز بناکر چوتھے نمبر پر ہیں۔
سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونیوالی گرین ٹیم کے بابر اعظم بھی ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 474 رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

ورلڈ کپ 2019ء کے بہترین بولرز میں مچل اسٹارک سر فہرست ہیں، 9 میچز میں 16.41 کی ایوریج سے 26 وکٹیں لے چکے ہیں، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کا 20 وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے جسپریت بومرا، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن، پاکستان کے محمد عامر اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر 17، 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنیوالے واحد بولر ہیں، وہ 16 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ 10 بولرز میں شامل ہیں۔




