
سینئیر صحافی کا دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چین کی جانب سے تنہا ہو چکا ہے اور ہم نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے پریشان کن سوال اٹھایا ہے کہ ہم اب کس کے پاس جائیں گے، کیا عرب ممالک کے پاس جائیں گے؟ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہمیں اپنے حکمرانوں پر گلہ ہے کہ مودی جب انتخابی مہم چلا رہا تھا تو اسی بات پر چلا رہا تھا کہ کشمیر کا الگ مقام ختم کردے گا لیکن ہم یہاں کیا کررہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہم وزیراعظم عمران خان کے کا میاب دورے پر پٹاخے چھوڑ رہے تھے اور خوشیاں منا رہے تھے تو کیا اس وقت ہمیں نہیں پتہ تھا کہ امریکہ اور بھارت سٹریٹیجک پارٹنر ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کسی کی بات نہیں مانتا ہے، پاکستان اب کس کے پاس جائے گا؟ کیا پاکستان اب عرب ممالک کے پاس جائے گا؟ چین کی طرف سے ہم تنہا ہو چکے ہیں اور جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے لیکن اب اس آرٹیکل کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اور اس وقت یہ پریشانی ہے کہ پاکستان جواب میں کیا کرے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے اجالس طلب کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی ہے۔



