
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ہاؤسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے5986 ممبران کو رضامندی خطوط جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہاؤسنگ سکیم ایف 15/14 میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 6772 ہے۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سیکم فیز (VII) ایف 15/14کے پلاٹوں کو3 کیٹگریز میں تقسیم کیاگیاہے۔ کیٹگری 1 میں بی پی ایس 20 سے 22 کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جن میں سے 2480 ممبران کو رضامندی خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ کیٹگری2 میں بی پی ایس18 سے19 کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جن میں سے 1895ممبران کو رضامندی خطوط جاری ہوچکے ہیں۔ کیٹگری 3 میں بی پی ایس 16سے 17کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں جن میں 1611ممبران کو رضامندی خطوط جاری ہوچکے ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ جن ممبران نے رضامندی خطوط کی وصولی کے بعد ڈاون پے منٹ جمع کروادی ہے ان کو پرویژنل لیٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔



