چین کے قائم مقام ڈپٹی سفیر جنرل پاکستان زون لیجان ژاؤ نے کہا ہے کہ جا معہ بلو چستان میں چائنیز اسٹڈی سینٹر کا افتتاح پا ک چین دوستا نہ تعلقات کا ثمر ہے جوصوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے روشنا س کرا نے کے لئے سنگ میل ثا بت ہو گا، چین پاکستان اقتصادی راداری خطے کی ترقی کے لئے بڑی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے یقیناََ بلوچستان کے لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے جا معہ بلو چستان میں چائنیزاسٹڈی سینٹر کی ا فتتاحی تقریب کے موقع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر اعزازی مہمان خاص ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی مو جو د تھے۔ زون لیجیان نے کہا کہ میرے لئے بلوچستان خاص کر جامعہ بلوچستان کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور صوبے کے مادر علمی درسگاہ میں چائنیز اسٹڈی سینٹر کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کاثمر ہے اوریہ صوبے کے طلبہ کے اعلیٰ تعلیم کے لئے اہم اقدام ثابت ہوگا جامعہ بلوچستان کے ساتھ مستقبل میں مختلف تعلیمی منصوبوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گاجس میں تربیتی، علمی پروگرامز سر فہرست ہیں تاکہ یہاں کے طلبہ ان مواقع سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اسکالر شپ پروگرامزاور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکے۔تقریب سے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کا مقام ہے کہ میں اس مادر علمی درسگاہ سے فارغ التحصیل ہوں اور اپنے اساتذہ اور طلبہ کے مابین اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہوں۔ جامعہ بلوچستان کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے میں بہت بڑا کردار ہے اور یہاں کے اساتذہ نے ہر مشکل وقت اور حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے علم کی شمع کو روشن رکھا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان خصوصاََ پاکستان مالی حوالے سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کا یہ وژن ہے کہ ملک کو اس بحران سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کریں اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جس کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے موجودہ حکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔ جس کے تحت ملک خصوصاََ بلوچستان کو ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ مغربی روٹ اور گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ہوچکا ہے جو ملک کا سب سے بڑا ائر پورٹ ہوگا۔گوادر میں انرجی پاور پلانٹ مکمل ہورہا ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے۔تقریب سے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان میں چائنیز اسٹڈی سینٹرکا قیام صوبے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ جس میں مختلف کورسز کے پروگرامزسمیت چائنیز زبان سکھائی جارہی ہے۔


