گوادر: سی پیک کے تحت گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا، اسے بین الاقوامی معیار کا سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے یہ خطے کی اہم ترین بندرگاہ بن کر ابھرے گی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق گوادر ماسٹر پلان اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، امید ہے کہ اس فریم ورک کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور گوادر سمارٹ پورٹ سٹی میں تبدیل ہوگا۔ گوادر میں پانی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور رواں سال ہسپتال اور ٹریننگ ووکیشنل سینٹر پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔


