امریکا اور افغان طالبان میں معاملات طے پا گئے  امن معاہدے پر چند دن میں دستخط  کا امکان 

Image result for mullah abdul salam zaeef

افغان طالبان کے اہم رہنما ملا ضعیف نے افغان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں امریکہ اور طالبان امن معاہدے پر دستخط کر دیں گے جبکہ پاکستان، چین اور روس اس امن معاہدے کے ضامن ہونگے۔

انہوں نے معاہدے کے ممکنہ مندرجات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ 15 سے 24 مہینوں کے اندر اپنے فوجیوں کے انخلا پر راضی ہو گیا ہے جبکہ افغان طالبان نے بھی عسکری گروپس سے تعلقات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملا ضعیف نے مزید بتایا کہ امن معاہدے کے ایک ہفتے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہو جائیں گے جن میں افغانستان کے حقیقی مستقبل کا فیصلہ ہو گا ۔