مودی نے 370کو منسوخ کرکے بھارت کو ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کردیا 14ستمبرناہید خان کی قیادت میں ایک مارچ براستہ مظفر آباد کنٹرول لائن چکوٹھی جائے گا

پیپلز پارٹی ورکرز کے اجلاس میں نائید خان اور صفدر عباسی خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدرڈاکٹر صفدر عباسی محترمہ ناہید خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانی ہےجو بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا شکار ہیں جس نے وادی میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کیا ہے وزیر اعظم مودی کی جانب سے پوری وادی میں غیر معینہ مدت کے کرفیو کا اعلان کرکے ان کے زندگی، صحت اور خوراک کا حق چھیننے، حالیہ کارروائی، لوگوں کو اپنا روزگار کمانے کے لئے باہر جانے کی اجازت نہ دینا ظلم کی بدترین مثال ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ورکر زکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیر میں میڈیا پر پابندی صحافیوں سے ناروا سلوک سو شل میڈیا فیس بک، ٹیوٹر میسنجر پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں،مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے چیمپئن ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کرنے والے بے بس اور نہتے کشمیریوں کی مدد کا وقت آگیا ہے بی جے پی حکومت کی طرف سے حالیہ دفعہ 370کو منسوخ کرنا بھارت کو ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے اور اقلیتی طبقات کے لئے ہندوستان میں زندہ رہنے کے لئے کوئی جگہ نہ چھوڑنے کا ایک انتہائی قدم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہی عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے پاکستان پیپلز پارٹی ورکر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی ورکر ہر فورم پرکشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی نہتے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 14ستمبر2019کو محترمہ ناہید خان کی قیادت میں ایک مارچ براستہ مظفر آباد کنٹرول لائن چکوٹھی جائے گا ۔ اس موقع پر ایم پی اے معظم علی عباسی، فیاض خان، سردار حر بخاری، رائے قیصر، یاسین سومرو، عابدہ بیگم، مسز خواجہ شمیم، چوہدری ناصر، ابن رضوی، ملک مظہر، ساجدہ میر، میڈم آمنہ، فرعت شاہین، رعنا رضوی، افضل خان، جاوید احمد،سرمد راہی فیصل آباد، اکبر خان ٹیکسلا، چوہدری اختر عباس لاہور، ریاض احمد حیدر آباد، مقصود بٹ،زاہد کنور،ہاشم بابر ملتان، شاہنواز خان، غلام علی، عبدالحمید لکی مروت، نوید صابر،رانا شبیر گوجرانوالہ، ثقلین شیرازی سرگودھا دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی ورکر عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیم ن

پاکستان پیپلز پارٹی ورکر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے انہوں نے علامی برادری سے اپیل کی وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔