متاثرین اسلام آباد اصل میں مالکان اسلام آباد ہیں ،عمران اشرف

متاثرین اسلام آباد اصل میں مالکان اسلام آباد ہیں ،عمران اشرف

اب یہاں کوئی آپریشن نہیں ہوگا ۔اگر کسی مائی کے لعل میں جرئات ہے تو اب آپریشن کر کے دکھائے،چھیلو میں جلسہ عام سے خطاب
ملک عبدالرحمان، ملک واجد ، ملک شاہد، ملک عامر اور دیگر نے عمران اشرف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور این اے 46 سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ عمران اشرف نے کہا ہے کہ متاثرین اسلام آباد اصل میں مالکان اسلام آباد ہیں ،میں سی ڈی اے اور بائوسنگ اتھارٹی جیسے ظالمانہ اداروں سے اسلام آباد کے اصل مالکان کو ان کا حق دلواکر رہوں گا،چاہے اس کے لئے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ ان خیالات کااظہارا نہوں گائوں چھیلومیں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کا اہتمام ملک واجد ، ملک عبدالرحمان اور ملک شاہد نے ہائوسنگ فائونڈیشن کے مظالم کے خلاف مظلموں کی حمایت کرنے پر ان کے اعزاز میں اظہار تشکر کے طور پر کیا تھا۔
راجہ عمران اشرف نے کہا کہ آئندہ کسی کو اس علاقے میں آپریشن کی جرات نہیں ہوگی اگر کسی نے آئندہ آپ کے گھر گرانے کی کوشش کی تو میں آپ کے تحفظ کے لئے سب سے آگے ہوں گا ۔ کسی بھی سرکاری ادارے کو آپ کے گھر گرانے سے قبل میری لاش گرانی ہوگی۔ آپ کوئی مہاجر نہیں ہیں پاکستان اور اسلام آباد بننے سے پہلے ہی سے یہاں آباد ہیں۔ اب یہاں کوئی آپریشن نہیں ہوگا ۔اگر کسی مائی کے لعل میں جرئات ہے تو اب آپریشن کر کے دکھائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آپ مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں میں مظلموں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔یہ میرے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن ہے اور میں اپنے قائدین کے مشن کے مطابق مظلوموں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں کا چاہے اس کے لئے میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
انہوں نے کہا اسلام آباد کے اصل مالکان آپ ہیں ۔کوئی آپ کو زبردستی بے دخل نہیں کر سکتا ۔آپ نے پیسے لگا کر گھر گنائے ہیں کسی کو معاوضہ ادا کئے بغیر آپ کے گھر گرانے کی جرات نہیں ہوگی۔
اس موقع پر ملک عبدالرحمان، ملک واجد ، ملک شاہد، ملک عامر اور دیگر نے اپنے خطاب میں راجہ عمران اشرف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں انہیں علاقے کی جانب سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔

About Rizwan Malik

Scroll To Top